خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے ، ایران کی دھمکی

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے ، ایران کی دھمکی
تہران : (ملت آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا ، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے ۔ محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے ، اس لئے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے ، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے ۔ واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر چار سینئر افسران پرپابندیاں عائد کی ہیں۔
محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے ، اس لئے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے ، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے