خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا 1980ء کے میں سوات سے سمگل کرکے امریکا لے جایا جانے والا بدھ کا مجسمہ (آج) واپس کرے گا

اسلام آباد :(اے پی پی) امریکا 1980ء کے عشرے میں سوات سے سمگل کرکے امریکا لے جایا جانے والا بدھا کا مجسمہ (آج) جمعرات کو پاکستان کو واپس کرے گا۔ بدھا کے اس نادر مجسمے کی مالیت کا اندازہ 11لاکھ ڈالر ہے۔ مجسمہ کو واپس کرنے کے موقع پر نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوگی۔ اس مجسمے کی امریکا میں موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب اسے نیو یارک میں ایک نمائش کے دوران فروخت کے لئے رکھا گیا۔