خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ،ریاست نیورک میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک ہوگئے

نیویارک (آئی این پی )نیویارک کے علاقے سائی سیٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے سائی سیٹ میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے میں تین افراد ہی سوار تھے جو کہ حادثے کے باعث تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ علاقے کی پولیس کے مطابق جہاں طیارہ گرا وہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ طیارہ گرنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جہاں طیارہ گرا اس کے کچھ ہی فاصلے پر اسکولوں کی عمارتیں واقع تھیں، اگر طیارہ ان عمارتوں پر گر تا تو مرنے اور تباہی میں اضافے کا خدشہ ہوسکتا تھا۔ طیارے کی تباہی کی وجوہات کے تاحال نہیں پتہ چل سکا ہے۔مگر خیال کیا جارہا ہیکہ دھند اور خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا۔