خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ،ریلوے لائن پر فوٹو شوٹ کرانے والی حاملہ ماڈل ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہو گئی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک نوجوان ماڈل ریلوے لائن پر تصاویربنواتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ فریزانیہ تھامسن نیواسوٹا میں ریلوے لائن پر فوٹوبنوا رہی تھیں کہ اسی وقت ایک ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آگئیں۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئی اور انھیں کچلتی ہوئی نکل گئی۔فریزانیہ کی ماں ہییمی سٹیوینسن نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یقینی طور پر یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔نیواسوٹا میں پولیس کے سربراہ لیتھ نے نیوزبیٹ کو بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن اب تک ایسا نہیں لگا ہے کہ اس میں کوئی مجرمانہ سازش ہو۔دوسری جانب جس ٹرین سے فریزانیہ حادثے کا شکار ہوئیں اس کو چلانے والی کمپنی یونین پیسیفک کے ترجمان جیف ڈی گراف نے اس پر وضاحت پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ہم نے ریلوے لائن پر کوئی فوٹو شوٹ ہوتے نہیں دیکھا۔ ٹرین کے نزدیک آنے پر عملے کے لوگوں نے فوٹو گرافر اور دوسرے لوگوں کو ریلوے لائن پر دیکھا، انھیں خبردار کیا اور ٹرین روکنے کی کوشش بھی کی۔امریکہ کے وفاقی ریل انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس ریلوے لائن پر حادثے کا شکار ہونے والے تقریبا 813 لوگوں کی موت ہوئی