خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ، ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 12 زخمی ہو گئے

لاس اینجلس۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں 2گرپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماس شوٹنگ کا یہ واقعہ ضلع ویسٹ ایڈمز میں پیش آیا۔ جہاں ایک ریسٹورنٹ میں2 گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 افراد ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں تقریبا 50 افراد موجود تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔