خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ؛ گولن پرالزامات کی تحقیق کیلئے ٹیم ترکی بھیجے گا،اوباما انتظامیہ

واشنگٹن(آئی این پی)اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف گولن پر الزامات کی تحقیق کے لیے ٹیم ترکی بھیجے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقاوباما انتظامیہ نے گولن پر الزامات کی تحقیق کے لیے ٹیم ترکی بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ترکی نے امریکا سے فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ترکی کا الزام ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔اوباما انتظامیہ کے مطابق ترکی کی جانب سے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیے گئے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ انصاف جلد ہی ایک ٹیم ترکی بھیجے گا ۔ترکی کا الزام ہے کہ گزشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے اور اس نے واشنگٹن سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے ۔