خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ:اسلحہ پرپابندی لگانےکےسخت قوانین کامطالبہ

ورجینیا: (اے پی پی) امریکی ریاست ورجینیا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحے پر پابندی لگانے کے سخت قوانین کا مطالبہ کیا ہے ۔ اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے میں پچاس افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا میں اسلحے پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ ورجینیا کے شہر فیئرفیکس میں سیکڑوں افراد اسلحہ ساز کمپنیوں کی تنظیم کے ہیڈ کواٹر کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اورلینڈو فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحہ کنٹرول کے لیے سخت قوانین بنائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔