خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ اس کام سے فوری طور پر باز آجائے ، چین نے انتباہ جاری کر دیا

امریکہ اس کام سے فوری طور پر باز آجائے ، چین نے انتباہ جاری کر دیا

بیجنگ(ملت آن لائن)امریکہ ویلڈ ڈپائپ کی درآمد پر تجارتی پابندیاں لگانے سے باز رہے۔چین کو امریکہ کے اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ اور سٹیل کی مصنوعات کو تحفظ دینے کیلئے چین اور دیگر ممالک سے درآمد کردہ ویلڈڈ پائپ پر تجارتی پابندیاں درست نہیں ہیں۔چین کی وزارت تجارت کا یہ بیان امریکی محکمہ تجارت کے بیان کے بعد آیا ہے۔جس میں امریکہ نے اپنی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔امریکہ ، جمہوریہ کوریا ،ترکی،یونان،بھارت ،کینیڈا اور چین سے اس قسم کے پائپ درآمد کرتا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی تحقیقات صرف عالمی تجارتی تنظیم ہے۔ رکن ممالک کے بارے میں کرنے کا حق رکھتی ہے ۔ اپنی ملکی صنعت کو تحفظ دینے کیلئے اس قسم کے اقدامات فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتے۔چین کی وزارت تجارت کے وانگ ہی جن نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی تجارت کو تحفظ دینے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان میں نصف سے زیادہ کے ذریعے صرف سٹیل کی مصنوعات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ بھی ایسی مصنوعات ہیں جو امریکہ دیگرممالک سے درآمد کرتا ہے۔اس لیے امریکہ کو اس قسم کے اقدامات نہیں کرنے چاہیے۔‎