خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ اور بھارت کا دفاعی معاملات پرتعاون برقرار رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن/نئی دہلی (ملت + آئی این پی) امریکہ نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو روکنے کے لئے بھارت کے دفاعی امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤ ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت کی تمام دفاعی ضروریات اور تجارت کے ساتھ ساتھ باالخصوص دفاعی امور پر تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیردفاع جم میٹیس نے اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو میں دفاعی ٹیکنالوجی اور تجارت پربات چیت کی گئی۔دونوں وزراء نے دفاع نے اہم دفاعی معاملات پرتعاون برقراررکھنے کاعزم بھی ظاہر کیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ انتظامیہ کے عہدے سنبھالنے کے بعد انڈیا اور امریکہ کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہیں ۔