خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ اور جاپان کا اتحاد لازوال ہے، جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کا اتحاد لازوال ہے۔ پیر کو حکمران اتحاد کے اعلی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے شنزو آبے نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اتحاد کا واضح پیغام جاپان اور خطے کے امن اور استحکام کا باعث ہوگا۔ انہوں نے ایشیاء بحرالکاہل خطے اور باقی دنیا میں امن اور خوشحالی کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔