خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مددجاری رکھے گا،ریکس ٹیلرسن

امریکہ دہشت گردی

امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مددجاری رکھے گا،ریکس ٹیلرسن

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اْس کے جوہری اور بیلسٹک میزائیلوں کے حوالے سے مذاکرات ممکن ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا بامعنی مذاکرات پر راضی ہو۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ٹیلرسن اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مزاکرات شروع کرنے کیلئے کب تیار ہو گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔اْنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اْنہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر ،پاکستان ،شام سمیت دنیا کے ایسے تمام ممالک کی مدد کرتا رہے گاجو دہشت گردی کا شکار ہیں۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…مصری فورسز کا سیناء میں کریک ڈاؤن جاری جاری ، مزید 28 جنگجو ہلاک

قاہرہ: (ملت آن لائن)مصر کی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسری تنظیموں سے وابستہ مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ان کے حملوں میں مزید 28 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ نے جنگجوؤں کے 60 ٹھکانوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔مصری فورسز صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ واقع اس شورش زدہ علاقے میں یہ کارروائی کررہی ہیں۔ انھوں نے نومبر میں سیناء ہی میں ایک مسجد میں تباہ کن حملے میں 300 سے زیادہ نمازیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو تین ماہ میں جنگجوؤں کو شکست دینے کا حکم دیا تھا۔عبدالفتاح السیسی مارچ میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں اور وہ اس سے قبل شمالی سیناء سے شورش پسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔