خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ روس پر اعتماد نہیں کر سکتا، نِکی ہیلی

واشنگٹن؛ (ملت+اے پی پی) امریکی سینیٹ کی جانب سے منعقدہ توثیق کی سماعتوں میں سے ایک سماعت کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کے لئے نامزد سفیر، نِکی ہیلی نے کہا کہ ’’امریکا، روس پر اعتماد نہیں کر سکتا‘‘۔سینیٹ کی خارجہ امورِ کمیٹی کے روبرو بیان میں ہیلی نے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتی کہ ہم اْن پر اعتماد کر سکتے ہیں‘‘۔ نِکی ہیلی ساؤتھ کیرولینا کی گورنر ہیں۔اْنھوں نے باہمی اعتماد کے معاملے پر روس کے ساتھ تعاون کے امکان پر سوال اٹھایا۔اْنھوں نے مزید کہا کہ ’’داعش کے معاملے کے علاوہ چند دیگر امور کے حوالے سے ہم سب کو شکوک و شبہات ہیں؛ اور ہمیں اْن کی مدد درکار ہوگی‘‘۔