خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ: سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے سے وینسیا ٹرمپ کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

امریکہ: سفید

امریکہ: سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے سے وینسیا ٹرمپ کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی میڈٰیا کےمطابق ٹرمپ جونئیر کی بیوی کو سفید پاؤڈر ملا خط ملا، جس کے کھولنے پر ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ وینسیا ٹرمپ کے ساتھ دو افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق خط سے ملنے والا سفید سفوف خطرناک نہیں۔ امریکی ایجنسیوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹرمپ جونیئر کی بیوی کی طبعیت سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے سے خراب ہو گئی۔ وینیسا ٹرمپ کو متلی کی شکایت پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔
……………………
سعودی عرب: محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں خواتین افسروں کی بھرتی

ریاض: (ملت آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے خواتین تفتیشی افسر بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہل امیدوار 3 مارچ تک درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں نوکری کی خواہشمند تمام درخواست گزار خواتین کو سعودی شہری ہونا، یونیورسٹی کی متعلقہ ڈگری ٹیسٹ اور جسمانی فٹنس کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ بھرتی کے دوران میں میرٹ کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ ان اسامیوں پر اہل اور تعلیم یافتہ امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا اور تمام تقاضوں پر پورا اترنے والی امیدواروں ہی کو حتمی انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ منتخب ہونے والی امیدواروں کو تفتیشِ جرائم، عدالتوں میں بیانات، فوجداری مقدمات کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی، جیلوں کے معائنے، قیدیوں کی شکایات کی سماعت، ان کے رہائی کے عمل کی نگرانی سمیت مختلف خصوصی فرائض انجام دینا ہوں گے۔