خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 گائیں ہلاک

ٹیکساس: (آئی این پی) امریکہ کے شہر ٹیکساس میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 گائیں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہر ٹیکساس میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 گائیں ہلاک ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گائیں طوفان سے بچنے کیلئے ایک درخت کے نیچے کھڑی تھیں کہ اسی دوران آسمانی بجلی گری جس کی لپیٹ میں آکر 19 گائیں ہلاک ہوگئیں ۔ ماری جانے والی گایوں کی مالکن ایشلے اینڈرسن کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ ان کی گائیں موت کے منہ میں چلی گئی ہیں ۔ لیکن اب افسوس کے سوائے ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ۔