خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں اسٹور کے سامنے فائرنگ ، 5 افراد زخمی

نیویارک: (ملت+آئی این پی)امریکی شہر سیاٹل میں ایک اسٹور کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈاون ٹاون سیاٹل کے علاقے تھر ڈ ایونیو پر پیش آیا، واقعے میں 5افراد زخمی ہوئے، جن ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق بعض افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد ان میں سے ایک شخص نے ہجوم پر فائرنگ کی اور بھاگ گیا۔فائرنگ کے مقام سے کچھ دور ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف نکالی جانے والی ریلی کے افراد موجود تھے۔