ہوائی:(اے پی پی) امریکی خفیہ ادارہ( ایف بی آئی ) نے دوران پرواز جہاز میں یوگا ورزش کرنے والے جنوبی کورین شخص کو گرفتار کر لیا۔جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ ائر لائینز کا جہاز ہونولولو سے جاپان جارہاتھا کہ اسی دوران ہیونگ تائے پائے نامی شخص نے جہاز کے پچھلے حصہ میں جا کر یوگا اور مراقبہ شروع کردیا۔ فلائیٹ اٹینڈینٹ اور جہازمیں سفر کرنیوالے میرینز کے منع کرنے کے باوجود ہیونگ تائے پائے یوگا اور مراقبہ کرنے پربضد رہا جس پر پائلٹ نے پائلٹ نے جہاز کوہوائی ائر پورٹ پر اتار لیا ۔جہاں ائر لائینز انتظامیہ کی شکایت پر ایف بی آئی نے یونگ تائے پائے کو گرفتار کرلیا۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس نے دوران پروازمسافروں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی ۔