خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہرے،کرفیو نافذ

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف پر تشدد احتجاج کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگاموں کے دوران فائرنگ کی گئی۔ کئی کاروباری مراکز کو نذر آتش کردیا گیا اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جس پر پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ملواکی کے میئر ٹام بیرٹ نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں رات کا کرفیو ایک ہفتے تک جاری رہے گا ۔ پولیس نے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ایک پارک کو بھی شہریوں کے لئے تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔ جھڑپوں کے دوران دیگر افراد کے علاوہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔