خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں طالبعلم تجربہ کے دوران راکٹ پھٹنے سے ہلاک ، ایک زخمی

کیلیفورنیا:(اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکول کا 18 سالہ طالبعلم برنار ڈ مون تجربہ کے دوران خود ساختہ راکٹ پھٹنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ساتھی طالبعلم زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ سدرن کیلیفورنیا ایلمینٹری سکول کے احاطے میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ کیمیائی راکٹ سکیٹ بورڈ کے ساتھ جوڑا گیا تھا جو پیر کی رات دوران تجربہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں برنارڈ مون شدید زخمی ہو گیا۔ برنارڈ مون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ برنارڈ کے ساتھی طالبعلم کو معمولی زخم آئے۔ وینٹور ا کنٹری شیرف کیپٹن گیرو کرید جیان کا کہنا ہے کہ جب بچوں نے راکٹ کو تجربے کے لئے چلایا تو وہ آسمان کی طرف جانے کی بجائے سکیٹ بورڈ پر ہی گول گول گھومنے لگا اور پھٹ گیا۔