خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

امریکہ میں طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

ٹیکساس(ملت آن لائن) مغربی امریکا میں شدید بارشیں اور طوفان نے تباہی مچا دی ، 5افراد ہلاک ہوگئے،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،مکانات کو نقصان ، ،متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں، سینکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ۔ وسط مغربی امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے ، جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔کینٹکی، آرکنسا، ٹینیسی، مشی گن اور ٹیکساس سمیت دیگر ملحقہ ریاستوں میں بارشوں کے باعث طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں ،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔شدید طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ریاست کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….مصری حکومت کے ناقد اور سابق صدارتی امیدوار ابو الفتوح کے اثاثے منجمد

قاہرہ (ملت آن لائن)مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے ناقد سابق صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح کے اثاثے منجمد کر لیے گئے ۔انھیں 14 فروری کو کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے جلا وطن لیڈروں سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے پبلک پراسیکیوٹر جنرلکے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے الاخوان المسلمون کے سابق لیڈر ابو الفتوح اور دوسرے ان تمام افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا کہ ابو الفتوح کے خلاف جاری عدالتی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ان کے فنڈز دہشت گردی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔