خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں مسجد کےامام اورنائب امام کےقتل کےملزم پرفرد جرم عائد

نیویارک(آئی این پی)امریکہ میں گرینڈ جیوری نے نیویارک کی مسجد کے امام اور نائب امام کے قتل کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکہ میں گرینڈ جیوری نے نیویارک کی مسجد کے امام اور نائب امام کے قتل کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق 35سالہ آسکر موریل پر پہلے درجے اور دوسرے درجے کے قتل اور اسلحہ رکھنے کے الزام پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ موریل گزشتہ ہفتے سے بنا ضمانت زیر حراست ہے۔ حکام کا کہنا ہے قتل کے محرکات واضح نہیں اور اس رخ پر تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ قتل نفرت کی وجہ سے کیا گیا۔ گرینڈ جیوری کی جانب سے عائد فرد جرم پر اسکے خلاف مزید کارروائی کی تاریخ نہیں دی گئی۔ اگر اس پر قتل ثابت ہو گیا تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔