خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ میں 2چھوٹےطیارےآپس میں ٹکراگئے، 5افراد ہلاک

الاسکا (آئی این پی) امریکا میں ریاست الاسکا کے مغرب میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ریاست الاسکا کے مغرب میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ۔سیسنا 208 نوعیت کے طیارے امریکی ریاست الاسکا کے مغربی شہر بیتھل سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر دوران پرواز آپس میں ٹکرائے تھے جس پر سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے دونوں طیاروں کے تباہ شدہ ملبے کو قبضے میں لیکر حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔