خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

امریکہ نےشہریوں

امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکہ نے پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں 4 درجہ بندیاں بنائی گئی ہیں جس کے مطابق پہلا درجہ خطرے سے باہر دوسرے درجے میں احتیاط، تیسرے میں سفرپرنظرثانی اور چوتھے میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ہدایت نامے میں بھارت کو دوسرے، پاکستان کو تیسرے اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری افغانستان کے سفر سے گریز اور بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سفر پرنظرثانی کی جائے اور بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…القدس فلسطین کا دارالحکومت ، ہمارا پختہ مؤقف ہے : شاہ سلمان

ریاض : (ملت آن لائن)بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے سعودی شاہ کی فلسطینی صدر سے فون پر گفتگو، حمایت پر محمود عباس کا اظہارتشکر، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے اس پختہ مؤقف پر قائم ہیں کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے ، بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا اشد ضروری ہے ، فلسطینی صدر محمود عباس نے بھرپور حمایت پر سعودی فرمانروا سے اظہار تشکر کیا، شاہ سلمان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہو گا۔