خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ و اسرائیل کا مقصد شام کے بحران کو طول دینا ہے، ولید المعلم

امریکہ و اسرائیل کا مقصد شام کے بحران کو طول دینا ہے، ولید المعلم
دمشق(ملت آن لائن) شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کا مقصد شام کے بحران کو طول دینا ہے انہوں نے ساتھ ہی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کو ایسے بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور ان مسائل میں شمالی علاقوں میں موجود گروہوں کو ملک سے نکال باہر کئے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے لئے امریکی حمایت سے داعش گروہ کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا کہ شام کے خلاف سازش کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اگرچہ کمی آئی ہے تاہم اس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ولید المعلم نے کہا کہ شام کی حکومت پورے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔