خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے: جان کربی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے ‘امریکہ کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے ‘20جنوری تک موجودہ پالیسی برقراررہے گی جبکہ نئی پالیسی نئی انتظامیہ بنائیگی‘محکمہ خارجہ کے عملے کی تبدیلی کے لیے تیارہیں،نئی انتظامیہ کوجومعلومات درکارہوئیں فراہم کریں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق کہناتھاکہ بیس جنوری تک موجودہ پالیسی برقراررہے گی جبکہ نئی پالیسی نئی انتظامیہ بنائیگی۔جان کربی کا کہناتھاکہ محکمہ خارجہ کے عملے کی تبدیلی کے لیے تیارہیں،نئی انتظامیہ کوجومعلومات درکارہوئیں فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کرنا ہوگی۔