خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ: پولیس کا نیا کارنامہ،مشتبہ افراد کو خبردار کرنے کے بجائے گولیوں سے بھون دیا

میری لینڈ(آئی این پی)امریکی ریاست میری لینڈ میں مختلف جرائم میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو پولیس نے خبردار کرنے کے بجائے ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں مختلف جرائم میں ملوث دو مشتبہ افراد کو پولیس نے خبردار کرنے کے بجائے ہلاک کر دیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ایلکٹن نامی شہر میں پیش آنے والے اس واقعے میں حفاظتی قوتوں نے ڈیل آویئر میں غیر قانونی اسلحے سے کیے گئے ایک حملے میں ملوث ان مشتبہ افراد کو ایک ہوٹل میں پایا گیا جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بجائے ہلاک کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد میں سے ایک نے ان پر پستول تان لی جس پر انہیں یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔