خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کا ایران کی جانب سےایٹمی ری ایکٹرکےگردجد ید میزائل نصب کرنےپرتشویش کا اظہار

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی ری ایکٹر کے گردجد ید میزائل نصب کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے فوردو ایٹمی ری ایکٹر کے گرد ایڈوانس روسی میزائل ایس تین سو نصب کردئیے ہیں،ایران کے اس عمل پر ماسکو سے رابطہ کرکے امریکی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ ایران نے ایٹمی ری ایکٹر کے گرد جدید میزائل نصب کردئیے،ایس تین سو میزائلوں کی تہران کو فروخت پر روس سے تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھاکہ ایران نے فوردو ایٹمی ری ایکٹر کے گرد ایڈوانس روسی میزائل ایس تین سو نصب کردئیے ہیں۔ایران کے اس عمل پر ماسکو سے رابطہ کیا اور امریکی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔اس سے پہلے روسی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے فوردو ایٹمی ری ایکٹر کے گرد جدید میزائل نصب کئے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ میزائلوں کی تنصیب کا مقصد انے ایٹمی ری ایکٹر اثاثوں کو دشمن کی جارحیت سے محفوظ رکھناہے۔