امریکہ کا ایران کے خلاف عالمی ایکشن گروپ کے قیام کا ااعلان
گروپ کی قیادت برائن ہْک کرینگے ،جلد ایران سے نیا معاہدہ ہوگا،مائیک پومپیو
واشنگٹن (ملت آن لائن)امریکی حکومت نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور تہران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کے لیے دیگر اتحادیوں کے اشتراک سے نیا ایکشن گروپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ‘ایران ایکشن گروپ’ رکھا گیا ہے ۔یہ گروپ تہران کے رویے کو تبدیل کرنے اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک پر پابندیاں لگانے کے لیے واشنگٹن کی ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ’ کی حکمت عملی پر کام کرے گا۔اس گروپ کی قیادت برائن ہْک ایران کے لیے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ کے حیثیت سے کریں گے ۔مائیک پومپیو کا اس بارے میں کہنا تھا کہ تقریباً 40 سال سے تہران کی حکومت امریکہ، اسکے اتحادیوں، شراکت داروں اور ایرانی عوام کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کی ذمہ دار ہے ۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ایک دن ہم ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کریں گے ۔ ہم ایران کے رویے میں بڑی تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں