خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کا شام میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے پر معافی مانگنے سےانکار

واشنگٹن:(اے پی پی) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت، شام میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے پر معافی نہیں مانگے گی۔روئٹرز کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر ہوائی حملہ کرنے پر امریکی حکومت معذرت خواہی نہیں کرے گی۔امریکی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں28 شامی پناہ گزین مارے گئے تھے جن میں بیشتر خواتیں اور بچّے شامل تھے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ سیکورٹی کے لحاظ سے شامی عوام، بدترین حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور شام میں امریکی ہوائی حملوں پر معذرت نہیں کی جاسکتی۔