خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کا شمالی

امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی سب سے بڑی پابندیاں ہیں۔مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہاکہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اس کے جوہری پروگرام کے لیے مالی وسائل کو ختم کرنا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فرد اور 27 کمپنیوں کو نشانہ بنایا ۔ ان میں سے 16 (جن میں سے زیادہ تر بحری ٹرانسپورٹ کمپنیاں ہیں) شمالی کوریا سے تعلق رکھتی ہیں مگر پانچ کا اندراج ہانگ کانگ، دو چین، دو تائیوان، ایک پاناما اور ایک سنگاپور میں ہے۔28 بحری جہاز بھی اس فہرست میں ہیں جن میں سے زیادہ تر شمالی کوریائی ہیں تاہم پاناما کا ایک، کامروس، اور تنزانیہ کا ایک ایک بحری جہاز بھی شامل کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر تازہ ترین پابندیوں کے فوائد سامنے نہیں آتے تو انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر پابندیاں کام نہیں کرتیں تو ہم دوسرے مرحلے پر چلے جائیں گے اور وہ دنیا کے لیے انتہائی بدقسمتی ہو گی۔یہ ایک باغی ملک ہے۔ اگر ہم کوئی معاہدہ کر سکے تو اچھا ہو گا اور اگر ہم نہیں کر پاتے تو کچھ اور کرنا پڑے گا۔انھوں نے واضح نہیں کیا کہ دوسرا مرحلہ کیا ہو گا۔؟