واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے گوانتا ناموبے جیل سے قیدیوں کو مختلف ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ن قیدیوں کو دو مختلف ممالک بھیجا جائے گا ، تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔غیر ملکی میڈی اکے مطابق امریکا کیوبا میں موجود بد نام زمانہ گوانتا ناموبے جیل سے تقریبا ایک درجن قیدیوں کو دو مختلف ممالک کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ان قیدیوں کو دو مختلف ممالک بھیجا جائے گا ، تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ۔ یہ اقدام صدر اوباما کی جانب سے حراستی مرکز گوانتا ناموبے کو بند کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔2002میں امریکی حراستی مرکز گوانتا ناموبے میں800 کے قریب افراد قید تھے ، تاہم اب ان کی تعداد91رہ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر کو کئی برسوں سے بغیر فردِجرم عائد کیے یا ان پر مقدمہ دائر کیے بغیر قید میں رکھا گیا ہے۔ گوانتا ناموبے جیل کی بندش امریکی صدر براک اوباما کے ابتدائی منصوبوں میں شامل تھی ۔