خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کی آئند ہ صدر ہیلری کلنٹن ہوں گی ،جوبائیڈن کا دعوی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن ملک کی آئندہ صدر ہوں گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جوبائیدن نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی امیدوار نامزد کئے جانے پر وہ بے حد پراعتماد ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ ملک کی آئندہ صدر ہیلری کلنٹن ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے بھرپور حامی ہیں اور ان کی حمائت جاری رکھیں گے ۔ #/s#(جاوید)