خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب دہشت گردی نہیں رہا‘ جیمزمیٹس

امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب

امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب دہشت گردی نہیں رہا‘ جیمزمیٹس

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکہ کا نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ اب اس کی قومی سلامتی کا مرکز دہشت گردی نہیں بلکہ دوسری طاقتوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع نے امریکہ کی نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکز اب دہشت گردی نہیں رہا۔ جیمزمیٹس نے کہا کہ ہماری توجہ اب چین اورروس سے بڑھتے خطرات پرہے، انہوں نے کہا کہ روس اورچین دنیا کو اپنے طرزحکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزیردفاع نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملٹری فنڈزاوردفاعی بجٹ میں کٹوتی سے اجتناب کرے۔ جمیز میٹس نے واضح کیا کہ امریکہ اس سال اپنا دفاعی بجٹ 824 ارب ڈالرسے بڑھا کر878 ارب ڈالرکردے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ رواں برس دفاعی اخراجات کے لیے مختص فنڈ میں 10 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتے ہیں اورانہیں امید ہے کہ اضافی رقم بعض شعبوں کے بجٹ اور غیرملکی امداد میں کٹوتی کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز
یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد یعنیٰ 54 ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں دس فیصد اضافے کےاعلان کے بعد چین نے دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا