ماسکو (آن لائن) روس نے شام کے بحران بارے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹوں کی تردید کر دی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کے ترجمان دمتری لبسیکوف نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ روس نے شام کی قسمت بارے کوئی معاہدہ نہیں کیا جبکہ اس بارے میں برطانوی میڈیا کی رپورٹوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس کا دیگر ممالک کے مقابلے میءں ویو مختلف ہے کیونکہ کسی بھی تیسرے ملک کی سالمیت کے بارے میں سفارتی یا کسی بھی دوسرے ذرائع کے ذریعے بات کرنا پسند نہیں کرتا