خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی اتحادی فوج نے موصل میں ترک قونصلیٹ تباہ کردیا

انقرہ (آن لائن) عراق میں امریکی اتحادی فوج نے ترک قونصلیٹ کا کمپاؤنڈ تباہ کر دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل میں ترک قونصلیٹ کا کمپاؤنڈ جو کہ جون 2014 سے داعش کے زیر قبضہ تھا امریکی اتحادای فوج نے گزشتہ روز فضائی حملے میں تباہ کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحادی فوج نے اس کمپاؤنڈ پر فضائی حملے سے قبل ترک کو ہر مرحلے پر اپنے اعتماد میں لیا تھا ۔ #/s#(جاوید)