خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی اکیڈمی کی جانب سے چینی وانڈا گروپ کی تعریف

لاس اینجلس (ملت + آئی این پی ) موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس اکیڈمی نے چینی وا نڈا کی تعریف زبردست تعریف کی ہے کہ اس نے چین اور امریکہ کی فلمی صنعت کے درمیان رابطے اورتبادلے کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وانڈا میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ چینی اور امریکی فلمسازوں کے درمیان رابطے کے پل کا کردار ادا کرسکتا ہے ،چینی وانڈا گروپ نے گذشتہ رروز لاس اینجلس کے آرٹ میوزیم میں اپنے فن کا جس طرح مظاہرہ کیا ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تھیٹر کے کاروباری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور حاضرین کے درمیان تعلقات کو وسیع کرنے میں مدد مل رہی ہے ، چانئیز وانڈ ا گروپ کی اس طرح کی فنکارانہ صلاحیتوں کو امریکہ میں بہت سراہا جارہا ہے ، وانڈا نے 2013ء میں اس میوزیم کو بیس ملین ڈالر کا تحفہ بھی دیا تھا ، جس سے دونوں ملکوں کے ثقافتی حلقوں میں وانڈا کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے ۔