خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ایوان نمائندگان میں نیا ٹیکس بل منظور، ٹرمپ کی مبارکباد

امریکی ایوان نمائندگان میں نیا ٹیکس بل منظور، ٹرمپ کی مبارکباد
واشنگٹن: (ملت آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور کامیابی، امریکی ایوان نمائندگان نے ٹیکس کٹوتیوں سے متعلق بل واضح اکثریت سے منظور کر لیا۔ بل کی حمایت میں 227 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ پڑے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں بل کے پاس ہونے کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے حق میں ووٹ دینے والے تمام ارکان کو مبارک باد دی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ ٹیکس میں کمی سے مڈل کلاس کو فائدہ ہو گا۔ اُدھر ڈیموکریٹک نمائندگان نے بل کو ڈھکوسلہ قرار دے دیا۔ نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ بل غریبوں کے لیے بے سود اور اہانت امیز ہے، اس سے محض اشرافیہ کو فائدہ ہو گا۔