خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی بحریہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

امریکی بحریہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی بحریہ کا ایف اے 18 جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ویسٹ نیول ایئر اسٹیشن کے قریب امریکی نیوی کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں ہوا باز جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے فضا میں قلابازی کھائی، پھر ایک دھماکا سے اس میں آگ لگ گئی اور طیارہ سمندر میں جاگرا۔ امدادی اداروں نے سمندر سے دونوں ہوا بازوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ امریکی نیوزی نے بتایا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
……………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….ایران میں حجاب کی پابندی خلاف احتجاج کرنیوالی 35خواتین گرفتار

تہران، ایران میں ریاستی جبر کے خلاف خواتین نے اپنے حقوق اور جبری حجاب کے خلاف احتجاج کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں خواتین گھروں سے نکل کر اپنے سروں سے اسکارف اتار کر بطور احتجاج انہیں لاٹھیوں پر لہراتی رہیں۔مسیح علی نڑاد کا کہنا تھا خواتین کو ڈرانے دھمکانے کی کوئی چال کار گر نہیں ہوسکتی۔ جری اور بہادر خواتین ریاست کی طرف سے کسی غیرقانونی جبر سے خائف نہیں تاہمحکومت کو خواتین کی بیداری کی تحریک سے خوف زدہ ہے۔ادھرایران میں سرکاری سطح پر خواتین پر نقاب مسلط کرنے کی پالیسی کے تحت نقاب اتار نے والی 35لڑکیوں کو گرفتارکرلیاگیا،تہران کے پراسیکیوٹر جنرل جعفر دولت آبادی نے کہا کہ عدالت نے حجاب اتارنے والی ایک خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دولت آبای کا کہنا تھا کہ ملزمہ جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی پر کھلے عام اسکارف لہرا کر فساد پھیلانے کی مرتکب ہوئی ۔