خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ثالثی قبول نہیں کریں گے، فلسطین

امریکی ثالثی قبول

امریکی ثالثی قبول نہیں کریں گے، فلسطین

ماسکو(ملت آن لائن) فلسطین کے صدر محمود عباس نے ہے کہ مشرق وسطی مذاکرات کے بعد امریکا کی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے۔محمود عباس نے رْوسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ وہ مشرق وسطی کے مسائل کے حل میں کئی طرفہ ثالثی پر مبنی مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں۔مذکورہ مذاکرات کے ایران کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی طرح 4 یا پھراس سے زیادہ ملکوں پر مشتمل کسی ڈھانچے کے تحت سر انجام پا سکنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی حرکتوں کی بنا پر سامنے آنے والی صورتحال کے بعد ہم ان کے ساتھ ثالث کی حیثیت تعاون کو مسترد کرتے ہیں۔دوسری جانب پیوٹن نے فلسطینی عوام کی ہمیشہ سے حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ہر کس کی خواہش ہونے والے نکتے سے انتہائی دْوری پر ہیں۔
فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ ہونے والے گھر کے نقصان کی تلافی کی جائے گی، جاپانی وزیر دفاع
ٹوکیو، جاپان کے وزیرِ دفاع اِتسْونوری اونودیرا نے کہا ہے کہ اْن کی وزارت فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے نقصان کی تلافی کرے گی۔جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق کان زاکی کے علاقے میں بری سیلف ڈیفنس فورس کا اے ایچ۔64 لڑاکا ہیلی کاپٹر گھر پر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں عملے کے دو ارکان ہلاک جبکہ ایلیمینٹری اسکول کی ایک لڑکی معمولی زخمی ہوگئی تھی۔وزیر دفاع اونودیرا نے علاقی دفتر میں گورنر یوشی نوری یاماگوْچی سے ملاقات کی اور حادثے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ دفاع تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے نقصان کی تلافی کرے گی۔اْنہوں نے حادثے کی وجہ کی مکمل تفتیش کرانے اور دوبارہ ایسا واقعہ رونما ہونے اور ان کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس موقع پر یاماگوْچی نے کہا کہ اْنہیں گہری تشویش ہے کیونکہ حادثہ ایسے رہائشی علاقے میں رونما ہْوا جہاں ایک ایلیمینٹری اسکول اور ایک کنڈر گارٹن ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو حادثے کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔