واشنگٹن: (اے پی پی)واشنگٹن میں امریکی فضائیہ کے میجر جنرل جیمز مارٹن کی پریس کانفرنس کے دوران طبعیت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ امریکی فضائیہ کے میجر جنرل جیمز مارٹن پریس کانفرنس کے دوران بجٹ کے بارے میں تفصیلات بتا رہے تھے کہ باون سالہ جنرل کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور وہ پوڈیم پر گر پڑے ۔ بعد ازاں انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، امریکی میڈیا کے مطابق سردی اور زکام کی وجہ سے جنرل مارٹن کو کمزوری ہو گئی تھی ۔