نیویارک(اے پی پی)امریکا کی جنوبی ریاستوں میں بارش اورسیلاب سے 5افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔لوزیانا اور مسی سیپی میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں متعدد علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئےہیں ۔ لوزیانا میں مختلف حادثات کے دوران چار اور اوکلاہاما میں ایک شخص ہلاک ہو ا۔ سیلاب کے باعث 5ہزار سے زا ئد گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعدد سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔