خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی حملے کے بعد افغانستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا، حامد کرزئی

ماسکو :(اے پی پی)سابق افغان صدر حامدکرزئی نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد افغانستان میں دہشت گردی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردی افغانستان پرامریکی حملے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نہ صرف افغانستان بلکہ مجموعی طور پر مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں نوجوانوں میں زیادہ انتہا پسندانہ نظریات پیدا ہوئے ہیں۔حامد کرزئی نے کہا کہ روس کے مضبوط ہونے اور وسطی ایشیا میں اس کے کردار سے افغانستان میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے اور روس کے کمزور ہونے سے افغانستان کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
skr/jav/hab 0949