خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی حکومت کا سفری پابندی پر عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی حکومت نے سات مسلم ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کے خلاف عدالتی حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس کے بجائے سیاٹل کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا جس نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے سات مسلم ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کے خلاف عدالتی حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے بجائے سیاٹل کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا جس نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اپلیٹ کورٹ کی جانب سے حکومتی اپیل مسترد ہونے کے بعد صدر نے سپریم کورٹ جانے کا اشارہ دیا تھا لیکن انتظامیہ نے سپریم کورٹ جانے کے بجائے سیاٹل کی اس عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد معطل کیا تھا۔اہلکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حکومت کب سپریم کورٹ جائے گی۔ دوسری جانب صدر کے حکم نامے کے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو دھمکیوں کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔