خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا آخری خطاب

امریکی:(ملت+اے پی پی) خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہائوس منعقدہ تقریب سے اپنا آخری خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تارکین وطن افراد کی امریکا کے لیے خدمات کو بھی سراہا ہے۔ وائٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مشیل اوباما نے کہا ہے کہ امریکا میں بسنے والے ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک شاندار تنوع کی علامت ہیں۔ ہمیں اس بات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے تارکین وطن افراد کی امریکا کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان لوگوں سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کا تعلق اس ملک سے ہے۔ چاہے آپ کا پس منظر کوئی بھی ہو اور آپ اس شاندار روایت کا حصہ ہیں، جس کی وجہ سے آج امریکا ایک عظیم ملک بنا ہے۔