آکرا ۔ (ملت+اے پی پی) امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ افریقہ کے پہلے دورے پر گھانا پہنچ گئیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گھانا کے دارالحکومت آکرا میں میلانیا کی آمد پر ان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا۔ میلانیا نے آکرا میں گھانا کی خاتون اول ریبیکا اکوفو اددو اور سکول کے طلبہ کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ امریکی خاتونِ اول کے دفتر کے بیان کے مطابق یہ دورہ ’سفارتی اور انسانی ہمدردی‘ پر مبنی ہو گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتونِ اول یہ دورہ ’بچوں کی دیکھ بھال‘ سے متعلق جاری اپنی مہم ’’بی بیسٹ‘‘ کے سلسلے میں کر رہی ہیں۔