خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی پہلی سرکاری پورٹریٹ شائع

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی پہلی سرکاری پورٹریٹ شائع کر دی گئی،46سالہ سابق ماڈل کی تصویر وائٹ ہاوس میں کھینچی گئی ،میلانیا کا کہنا ہے کہ بطور خاتون اول امریکیوں کی خدمت باعث اعزاز ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی پہلی سرکاری پورٹریٹ شائع کر دی گئی ہے ۔وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سرکاری طور پر پہلی تصویر کھینچی گئی ہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تصویر کے متعلق مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ،ابھی تک معلومات نہیں کہ یہ تصویر کس فوٹو گرافر نے کب کھینچی،اس حوالے سے چھیالیس سالہ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی خاتونِ اول کی حیثیت سے کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں وہ امریکی عوام کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔میلانیا اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی وائٹ ہاوس میں مقیم نہیں ،وہ نیو یارک میں اپنے دس سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ رہتی ہیں۔