خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی خاتون اول نے باقاعدہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے باقاعدہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ،میلانیا ٹرمپ نے بیمار بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ دنوں نیویارک کے ایک سپتال میں بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اس دوران بچوں کو کہانیاں بھی پڑھ کر سنائیں ۔بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ میں یہاں آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے آئی ہوں ۔ آپ اس بارے میں بھی سوچیں کہ آپ بڑے ہو کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔