خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف

لندن(آئی این پی )وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ این ایس اے جرمن چانسلر انجیلا مارکل اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وکی لیکس نے جرمن چانسلر انجیلا مارکل کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے تازہ انکشاف کیا ہے۔ وکی لیکس کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ’این ایس اے‘ نے جرمن چانسلر مارکل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مابین 2008ء میں ہونے والی بات چیت سنی تھی۔اس ملاقات میں بان کی مون نے تحفظ ماحول کے لیے اقدامات اور یورپی رہنماؤ ں کو ایک جگہ جمع کرنے کے حوالے سے مارکل کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔ وکی لیکس کی دستاویزات میں چانسلر مارکل کی فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی اور سابق اطالوی وزیراعظم سلویو بیرلسکونی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خفیہ نگرانی کا بھی تذکرہ ہے۔