خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان

امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان

امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان

نیویارک: (ملت آن لائن) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ مختلف حصوں میں ایک فٹ برف نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ متعدد پروازیں ملتوی ہوگئیں، سکول بند ہوگئے، دس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ، ایک فٹ سے زائد برفباری سے متعدد پروازیں معطل ، سکول بند کر دیئے گئے امریکا میں مارچ میں ایک اور برفانی طوفان آگیا، نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں زندگی منجمد ہو کر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اکیانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور ریاستوں بوسٹن، نیو جرسی، کنیٹی کٹ میں سڑکوں پر جمع ہونے والی برف نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ نیویارک میں میٹرو ریلوے ٹھپ ہو گئی، درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر کا شکار ہیں، تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور دس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔
……………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ، تین افراد ہلاک

ٹیکساس (ملت آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ٹیکساس کے لاریڈو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا، پائلٹ نے ٹیک آف کے بعد طیارے میں خرابی کی اطلاع دی۔ دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ اٹھانے کے لیے ائیرپورٹ بند کر دیا گیا۔