خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ریاست الاسکا میں 6.4شدت کا زلزلہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن(آن لائن) امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔ امریکی جیولوجیکل سروے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز اور دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔#/s#