نیویارک:(اے پی پی)امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ سارا پالن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کر دی اور وہ اس وقت اسپتال میں ہےڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں نے سارا پالن شوہر کے حادثے کو ’برا‘ بیان کیا ہے۔